مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی مرکزی عدالت نے ایک 24 سالہ فلسطینی نوجوان طارق خلیل عباس دویک کو 17 سال قید اور 80 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سزا پانے والے فلسطینی نوجوان کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے۔
گذشتہ روز اسیران کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب نے بتایا کہ صہیونی عدالت نے فلسطینی نوجوان دویک کو سترہ سال قید اور اسی (80) ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔طارق خلیل دویک کو اسرائیلی فوج نے 13 اکتوبر 2015ء کو شمالی تل ابیب کے ’رعنانا‘ کے علاقے میں دو صہیونیوں کو ہلاک کرنے کے الزام عائد کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گرفتاری سے قبل یہودی آباد کاروں نے طارق دویک کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وہ کئی ماہ تک اسپتال میں زیرعلاج رکھا گیا تھا۔
