فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز ‘اونروا‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غرہ اور غرب اردن میں رجسٹرڈ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 65 فرسٹ ایڈ مراکز قائم ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آسٹریا کی جانب سے فلسطین میں اونروا کے صحت کے منصوبوں میں ایک بڑی رقم کی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے۔ آسٹریا کی طرف سے ملنے والی امداد سے ادویات اوردیگر ضروری طبی سامان کی خریداری ممکن ہوسکے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریا نے ’اونروا‘ ایجنسی کی طرف سے امداد کی اپیل کے جواب میں امدادی رقم جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اونروا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے خوراک، بنیادی جسمانی سرگرمیوں، تعلیم کی سہولیات، سماجی نوعیت کے تشدد سے بچا، بچوں کے تحفظ، غربت سے نجات اور سماجی ترقی کے لیے امداد کی فراہمی کی اپیل کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ آسٹریا فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جو خاص طور پر صحت کے شعبے میں Â مسلسل معاونت کرتا چلا آیا ہے۔ سنہ 2007ء کے بعد اب تک 28 کروڑ 80 لاکھ 7 ہزار 804 ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔
