مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبارات کے مطابق دیمونا نامی ایٹمی پلانٹ پر کام کرنے والے 170 اسرائیلی جوہری شعاؤں کے اخراج سے کینسر کا شکار ہوگئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’اسرائیل ھیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حکومت نے ایٹمی پلانٹ پر کام کرنے والے افراد کے مختلف بیماریوں مبتلا ہونے پرانہیں بیس سال کے بعد معاوضہ ادا کرنے کی منظوری دی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی سال سے عدالتوں میں ایٹمی پلانٹ کے متاثرین کی مالی امداد کے مقدمات زیر التوا ہیں۔ حال ہی میں حکومت اور وزارت دفاع نے عدلیہ کے فیصلوں سے اتفاق کرتے ہوئے متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اسرائیلی محکمہ دفاع کی ایک طبی ٹیم کا کہنا ہے کہ دیمونا ایٹمی پلانٹ سے بڑے پیمانے پر شعاعیں خارج ہوئی ہیں جو سرطان کا موجب نن رہی ہیں۔ گذشتہ چند برسوں کے دوران پونے دو سو افراد کینسر کا شکار ہوچکے ہیں۔