فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترکی کے امدادی ادارے’حجرالصدقہ‘ اور فلسطینی تنظیم ’جمعیہ القلوب الرحیمہ‘ نے جنوبی مشرق بنگلہ دیش میں کوکس بازار میں قائم بالوکالی‘ کیمپ میں موجود روہنگیا مسلمانوں تک نقد امداد اور غذائی سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی اور ترک تنظیموں کے تعاون سے روہنگیا کے 400خاندانوں کو غذائی سامان جب کہ ایک ہزار سے زاید خاندانوں کو نقد امداد فراہم کی جائے گی۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں ’بالوکالی‘ پناہ گزین کیمپ روہنگیا مسلمانوں کا سب سے بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ اس کیمپ میں حالیہ ایام میں برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بعد ہزاروں پناہ گزین منتقل ہوئے ہیں۔ کیمپ میں موجود روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہے۔
ترک امدادی ادارے کی ٹیم کے رکن حاجی ڈورسون تونگ نے اناطولیہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کی آمد کا سلسلہ روز مرہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ ایک ماہ کے دوران ساڑھے چار لاکھ روہنگیا مسلمانوں نے بنگہ دیش کی طرف ھجرت کی ہے۔
