• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بھیڑیا صفت صہیونیوں کا نہتے فلسطینی بچے پرہولناک تشدد

ہفتہ 09-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8504
0
SHARES
1
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) نہتے فلسطینیوں پر صہیونی غنڈہ گردوں اور بھیڑیا صفت صہیونیوں کے وحشیانہ تشدد کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں درندہ صفت صہیونیوں کے ایک ٹولے نے گھر کے قریب کھیلتے ہوئے ایک 16 سالہ فلسطینی بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ بے ہوش ہونے پر اسے ویران علاقے میں یہ سمجھ کر پھینک دیا گیا کہ وہ تشدد سے جان کی بازی ہار چکا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 16 سالہ لڑکے اسامہ دغلس کے ساتھ یہ مجرمانہ واقعہ نابلس کے شمالی علاقے برقہ میں پیش آیا۔

اسامہ دغلس کے والد جمیل دغلس نے بتایا کہ اس کے بیٹے کو صہیونی دہشت گردوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ایک ویران علاقے میں پھینک دیا۔ انہوں نے سمجھا کہ اسامہ ان کے تشدد سے فوت ہوچکا ہے۔  صہیونی اسے بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

جمیل دغلس کا کہنا تھا کہ اس کا بیٹا معجزانہ طور پر زندہ بچا ہے ورنہ صہیونیوں نے اسے اپنے طور پر قتل کردیا تھا۔ اسامہ دغلس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ اس نے خود بھی بتایا کہ وہ گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ صہیونیوں کے گروپ نے اسے پکڑا اور سب نے مل کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسامہ کے والد کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کے پورے جسم پر تشدد اور مار پیٹ کے نشانات ہیں۔ تاہم اس کا بیٹا معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی شہریوں پر صہیونی آباد کاروں کا وحشیانہ تشدد اور قاتلانہ حملے کوئی نئی بات نہیں۔ قابض صہیونی حکام دانستہ طور پر آئے روز فلسطینیوں کی جان ومال پرحملے کرتے ہیں۔ اسامہ دغلس پر ہولناک تشدد صہیونی غنڈہ گردوں کی بدمعاشی اور درندگی کے سلسلے کی نئی کڑی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبھیڑیا صفت صہیونیوں کا نہتے فلسطینی بچے پرہولناک تشدد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.