• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین میں صہیونیوں کے لیے 3000 مکانات کی تعمیر مؤخر

جمعرات 31-08-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6693
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین میں صہیونی آباد کاری کی نگراں ’ہاؤسنگ وپلاننگ کمیٹی‘ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 3000 مکانات کی تعمیر عارضی طورپر روک دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حکومت کی طرف سے صہیونی کالونیوں میں تین ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دی تھی مگر فی الوقت ان تعمیرات پرعمل درآمد روکا گیا ہے۔ عبرانی ٹی وی کے کے مطابق یہودیوں کے لیے عارضی طور پر مکانات کی تعمیر روکنے کا مقصد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں نیتن یاھو کو متوقع عالمی تنقید سے بچانا ہے۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد ان گھروں کی تعمیر کام شروع کردیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے ارئیل کالونی میں 700، صوویم میں 260، رحالیم میں 97، میگرون میں 86، نیگوھوت میں 92 میں مکانات کی تعمیر کی منظوری دی تھی پر عمل درآمد روکا گیا ہے۔

اس کے علاوہ غرب اردن میں سیکڑوں مکانات کی تعمیر بھی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد تک مؤخر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی طرف سے تجویز دی گئی تھی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیل پر دباؤ کم سے کم رکھنے کے لیے فلسطین میں صہیونی آباد کاری مؤخر کی جائے گی۔

غرب اردن پر قبضے کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا تھا اسرائیل غرب اردن کی کوئی ایک کالونی بھی خالی نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غرب اردن اسرائیلی ریاست کا حصہ ہے اور اس میں مزید صہیونیوں کو بسانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین میں صہیونیوں کے لیے 3000 مکانات کی تعمیر مؤخر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.