• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

محمود عباس کے ساتھ مفاہمت کے لیے دروازے کھلےہیں: بردویل

جمعرات 24-08-2017
in حماس
0
0Pala8368
0
SHARES
4
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے کہا ہے کہ جماعت کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی طرف سے غزہ میں سیکیورٹی اور سیاسی خلا سے متعلق تجویز زیرغور ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس نے قومی مفاہمت کے دروازے ایک لمحے کے لیے بھی بند نہیں کیے۔ تحریک فتح اور صدر عباس سمیت سب کے لیے مفاہمت کا دروازہ ہروقت کھلا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الاقصیٰ سیٹلائیٹ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے صلاح الدین البردویل نے کہا کہ فلسطینی سیاسی جماعتوں اور مصر کے درمیان غزہ کے عوام کو سہولیات دینے کے لیے 17 پروگرات طے کیے گئے ہیں۔ جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین غزہ کے عوام کی بہبود کے لیے تشکیل کردہ تکافل کمیٹی میں شامل رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مصر کے ساتھ طے پائے معاملات صرف انسانی بنیادوں پر ہیں جن کا مقصد غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات کو کم کرنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر بردویل نے کہا کہ غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کے کھولے جانے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ توقع ہے کہ رفح گذرگاہ عید کے بعد کھول دی جائے گی۔ حماس رہنما نے کہا کہ رفح گذرگاہ پر مصر کی جانب نیا پلیٹ فارم تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس پلیٹ فارم کی تکمیل کے ساتھ ہی توقع ہے کہ مصری انتظامیہ گذرگاہ کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھول دے گی۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کو بجلی کی فراہمی بھی بہتر کی جائے گی۔

فلسطینی قوتوں کے درمیان مفاہمت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حماس نے صدر عباس سمیت سب کے لیے مفاہمت کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.