مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ کچھ عرصہ قبل صہیونی فوج کے ایک کیمپ سے پراسرار طور پر33 بندوقیں اور دیگر ہھتیار چوری ہونے کے بعد اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ عبرانی اخبارات کے مطابق Â گیواتی بریگیڈ کے کمانڈر اور اس کے ڈپٹی کمانڈر کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سرزنش کی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ بندوقیں اور دیگر اسلحہ چند ہفتے قبل جزیرہ نما النقب کے سدیہ تیمان کیمپ سے چوری کیا گیا تھا۔ ابھی تک اسلحہ چوری کی واردات کے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے اسلحہ سرقے کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کیمپ کی سیکیورٹی میں پڑنے والے خلل کے نتیجے میں نا معلوم افراد نے اسلحہ چوری کیا ہے۔
چوری ہونے والے اسلحہ میں ’ایم 16‘ ماڈل کی 33 بندوقیں اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والے اسلحہ میں 15 بندوقیں واپس کردی گئی تھیں مگر دیگر ہتھیاروں کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔
