فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر تلاشی کے دوران ایک 17 سالہ لڑکے ابراہیم جمال جمعہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر فوجی گاڑی میں ڈالا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔
تلاشی کی آڑ میں اسرائیلی فوجیوں نے جمال جمعہ کے گھر میں قیمتی سامان، فرنیچر اور برتن تک توڑ ڈالے۔ اہل خانہ کو زدو کوب کیا اور نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے۔
خیال رہے کہ فلسطینی شہروں میں صہیونی فوج کا سرچ آپریشن روز کا معمول ہے۔ آئے روز صہیونی فوج نہتے فلسطینیوں کے گھروں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کرلوٹ مار کرتی، توڑپھوڑ اور گھروں میں موجود بچوں اور خواتین کو ہراساں کی جاتا ہے۔ صہیونی فوجی جب اور جس فلسطینی شہری کو چاہتےہیں نہایت بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گرفتار کرلیتے ہیں۔ ظلم کا یہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوتا بلکہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کے خلاف جعلی مقدمات قائم کرکے انہیں کڑی سزائیں دی جاتی ہیں۔
