• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی شہداء کے گھروں پر دھاوے

ہفتہ 12-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8235
0
SHARES
0
VIEWS

بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کی بھاری نفری نے آج ہفتے کو مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں بیت فجار کے مقام پر تین فلسطینی شہداء کے گھروں پر چھاپے مارے اور گھروں میں موجود بچوں اور خواتین کو زدو کوب کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کی بڑی تعداد نے نماز فجر کے بعد بیت فجار کے مقام پر تین فلسطینی شہداء کےگھروں پر چھاپے مارے۔ گھروں میں تلاشی کی آڑ میں بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ کی اور خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔ تاہم کسی شہری کی گرفتاری کی اطلاع نہیں مل سکی۔

خیال رہے کہ تینوں شہداء فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس کے دوران اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں جام شہادت نوش کرگئے تھے۔ عصام ثوابتہ کو عتصیون چوک میں جب کہ دوسرے دو شہداء کو غرب اردن کے شمال میں واقع ارئیل صہیونی کالونی کے قریب دوہرے فدائی حملے کے دوران شہید کیا گیا تھا۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں ہفتے کے روز بیت لحم میں عایدہ پناہ گزین کیمپ کے قریب قائم اسرائیل کے فوجی  کنٹرول ٹاور پر دیسی ساختہ دستی بموں سے حملہ کیا۔ اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے عایدہ کیمپ اور اس کے اطراف میں فلسطینی شہریوں کےگھروں پر چھاپے مارے تاہم کسی فلسطینی شہری کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج نے تین فلسطینی شہداء کے گھروں پر دھاوے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.