مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کھولے جانے کے بعد آج جمعہ کو علی الصباح اور رات گئے اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن Â کے دوران 120 فلسطینی نمازیوں کوحراست میں لے لیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں چھاپوں کے دوران Â ایک سو سے زائد فلسطینی نمازیوں کو حراست میں لیا ہے جب اسرائیلی فوج کے تشدد سے دسیوں شہری زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع سیکڑوں اسرائیلی مسلح فوجی مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے تعاقب میں داخل ہوئے۔ مسجد کے تمام داخلی دروازوں پر فلسطینی نمازیوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپین ہوئیں۔ حراست میں لیے جانے والے شہریوں میں مسجد اقصیٰ کے دو محافظ خالد شراونہ اور لوئی القواسمی بھی شامل ہیں۔ حراست میں لیے گئے تمام فلسطینیوں کو پولیس اور فوج کی بسوں میں ڈال کر بیت المقدس کے حراستی مراکز لے جایا گیا ہے۔
