فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی آباد کاروں نے بدھ کی شام ابو رجب کے گھر پر قبضہ کیا اور آج جمعرات کو بھی صہیونی اس گھر میں موجود ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق بدھ کے روز صہیونی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی کے قریب واقع ایک مکان کا محاصرہ کیا۔ دو منزلہ مکان میں موجود فلسطینیوں کو بندوق کی نوک پر باہر نکالا اور اس کے بعد 120 صہیونی اس میں داخل ہوگئے۔
مقامی فلسطینی شہریوں نے صہیونی آباد کاروں کی غنڈہ گردی اور اشتعال انگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے صہیونی اشرار سے مکان فوری طور پر خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ابو رجب خاندان نے اسرائیلی فوج کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا ہے مگر ان کی شناخت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ صہیونی آباد کار کھلے عام فلسطینی شہری کے مکان میں گھوم رہے ہیں جب کہ اہل خانہ کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔ ابو رجب کا کہنا ہے کہ مکان میں آٹھ افراد رہتے ہیں جنہیں صہیونیوں نے وہاں سے نکال باہر کیا ہے۔
