فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘کی رپورٹ میں صہیونی وزیر برائے ہاؤسنگ کی اجازت سے Â ہاؤسنگ و پلاننگ کمیٹی نے غرب اردن میں مزید اڑھائی ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ ان میں سے 500 رہائشی فلیٹس عارضی قیام گاہوں اور 250 صہیونی طلباء کے لیے ہاسٹل کے لیے تعمیر کیے جائیں گے۔
خیال رہے کی کچھ ہی عرصہ پیشتر اسرائیلی حکومت نے غرب اردن میں دو ہزار چھیاسی مکانات کی تعمیر کی منظوری دی تھی
حالیہ چند ایام کے دوران اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی شہروں میں بڑے پیمانے پر صہیونی آباد کاری کے منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
گذشتہ برس 23 Â دسمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں Â اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فلسطین میں صہیونی آباد کاری کا سلسلہ بند کرے اور پہلے سے تعمیر کی گئی کالونیوں کوختم کرے۔ تاہم صہیونی ریاست پوری ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غرب اردن اور بیت المقدس میں صہیونی آباد کاری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
