مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کی صورت حال دھماکہ خیز ہو گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف گادی آئزنکوٹ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورت حال کافی پیچیدہ ہو گئی ہے اور حالیہ واقعات ایسے مسائل کی ماہیت کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ جن سے اسرائیل کی فوج اس وقت دوچار ہے۔دوسری جانب صیہونی حکومت کی سابق وزیر خارجہ زیپی لیؤنی نے کہا ہے کہ مسجدالاقصی میں اسرائیل کے سیکورٹی اقدامات کی حکمت عملی بدتر صورت حال سے دوچار ہے اور اس مسئلے کو کنٹرول کئے جانے کی ضرورت ہے۔
لیؤنی نے بنیامین نتن یاہو حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا کے تمام مسلمانوں سے جنگ شروع ہو جانے کی روک تھام کرے۔
