فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکام نے سنہ 1948ء کے علاقوں میں دستاویزات کے بغیر داخل ہونے والے 98 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس ترجمان لوبا السمری نے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 98 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا جو بغیر اجازت کے سنہ 1948ء کے عرب علاقوں میں داخل ہوئے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے طمرہ سے 22، العفولہ سے 25 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ دیگر فلسطینی بھی شمالی فلسطینی علاقوں سے گرفتار کیے گئے۔ ان میں سے 44 کو تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سال 2016 ء سے شمالی فلسطینی علاقوں میں غرب اردن اور دوسرے فلسطینی علاقوں کے شہریوں کو بغیر پرمٹ کے ملازمت دینے والے 21 تجارتی مراکز بند کیے گئے ہیں۔
