• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی قبلہ اوّل میں داخلے کے لیے اسرائیلی پابندیاں مسترد کریں:حماس

پیر 17-07-2017
in حماس
0
0Pala7880
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قبلہ اوّل میں داخلے کے لیے اسرائیلی فوج کی عائد کردہ نئی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ صہیونی پابندیوں پرعمل درآمد سے صاف انکار کر دیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ، حرم قدسی اور القدس کے تمام تاریخی مقامات صرف فلسطینیوں اور مسلمانوں کی ملکیت ہیں۔ فلسطینیوں کو ان مقامات میں آنے جانے کا مکمل حق حاصل ہے اور کوئی طاقت فلسطینیوں پر قدغنیں عائد نہیں کر سکتی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی انتظامیہ کی پابندیاں دشمن کی کھلی جارحیت اور قبلہ اوّل پر قبضے کی سازشوں کا تسلسل ہے۔ فلسطینی قوم اسرائیلی پابندیوں کو جرائم قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیں۔

حماس نے فلسطینی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ دفاع قبلہ اوّل کے لیے مزاحمت تیز کریں اور اسرائیلی جرائم اور ریاستی طاقت کے استعمال کی پرواہ کیے بغیر مقدس مقام کے دفاع کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے قبلہ اوّل میں داخلے کے لیے عائد کردہ پابندیوں کے خلاف فلسطینی قوم کی طرف سے ایک ہی پیغام جانا چاہیے کہ ہمیں صہیونی قدغنیں قبول نہیں۔ فلسطینی قوم اسرائیلی پابندیوں کو پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں پر کیمرے نصب کرنے کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے تھے اور فلسطینی شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ان الیکٹرانک دراوزں سے اندر جائیں تاہم فلسطینی شہریوں اور محکمہ اوقاف کے ملازمین نے صہیونی پابندیاں مسترد کر دی تھیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.