• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پیپلز کانگریس کا صہیونی دشمن کے خلاف تحریک تیز کرنے پرزور

اتوار 16-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7839
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی قوم کی بیرون ملک نمائندگی کرنے والی سب سے بڑی تنظیم ’فلسطین پیپلز کانگریس‘ [GPC] نے مسجد اقصیٰ میں ایک فدائی حملے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے دو صہیونی فوجیوں کو جنہم واصل کرنے کی کارروائی کی تحسین کی ہے۔ کانگریس کی جانب سے تین فلسطینی جان بازوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قبلہ اول کے دفاع کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے اور تحریک انتفاضہ میں شدت لانے پر بھی زور دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین پیپلز کانگریس کے جنرل سیکرٹیریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کے تین فلسطینی نوجوانوں نے جانثاری اور سرفروشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبلہ اوّل پر اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔ بیرون ملک فلسطینی تینوں فلسطینی شہداء کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ القدس کے ان تینوں نوجوانوں نے اپنی قربانیوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ فلسطینی قوم قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے ہرطرح کی قربانی دینے کو تیار ہے۔

بیان میں الاقصیٰ میں فدائی حملے پر صدر محمود عباس کے مذمتی بیان کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر عباس دفاع قبلہ اوّل اور مقدسات کے دفاع کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرنے والوں کے بارے میں اسرائیلی ریاست کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

بیان میں قبلہ اوّل کو اسرائیل کی طرف سے بند کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں نماز اور اذان پر پابندی غیرمسبوق اقدام ہے جس کے سنگین نتائج سامنے آسکتےہیں۔

فلسطین پیپلز کانگریس نے عرب ممالک، عالم اسلام اور زندہ ضمیر عالمی اداروں اور ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں موجود تین فلسطینی نوجوانوں کو نہتا کرنے کے بعد انہیں گولیاں مار کر انتہائی بزدلانہ طریقے سے شہید کیا ہے۔ پوری دنیا کو اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قوم کا ساتھ دینا چاہیے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieپیپلز کانگریس کا صہیونی دشمن کے خلاف تحریک تیز کرنے پرزور
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.