غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے لیے قائم کردہ قطری کمیٹی کے چیئرمین Â محمد العمادی آج خصوصی دورے پر غزہ پہنچیں گے جہاں وہ دوحہ کے تعاون سے جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لینے بعد مقامی فلسطینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قطری سفیر محمد العمادی آج جمعہ کو شمالی غزہ سے ’’ایریز‘‘ گذرگاہ سے غزہ میں آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کچھ روز تک غزہ کی پٹی میں قیام کریں گے جہاں ان کی ملاقات اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی قیادت کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ہوگی۔
خیال رہے کہ امیر قطر الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نےجنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں تعمیراتی منصوبوں کے لیے407 ملین Â ڈالر سے زیادہ کی اسکیموں کی منظوری دی ہے۔
