غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی توانائی بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کو فراہم کردہ بجلی کی مقدار میں بہ تدریج کمی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے اور اب تک 55 میگاواٹ بجلی کم کردی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق توانائی اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ Â اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے غزہ کو فراہم کردہ بجلی کی مقدار میں کمی کے نتیجے میں غزہ کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مصر کی طرف سے فراہم کردہ ایندھن سے مقامی پاور پلانٹ سے 70 میگاواٹ یومیہ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جب کہ غزہ کو تمام اطراف سے کل 140 میگاواٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کو یومیہ 500 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے جب Â مگر شارٹ فال زیادہ ہونے کے باعث غزہ میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔
