مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا سے زید 200 یہودیوں کو اسرائیل میں آباد کرنے کے لیے گذشتہ روز تل ابیب پہنچایا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکا سے آنے والے 200 یہودیوں کو ’اللد‘ کے ہوائی اڈے پر ایک طیارے سے اتارا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہودیوں کی امریکا سے اسرائیل منتقلی بین الاقوامی یہودی ایجنسی اور جیوش نیشنل فنڈ کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔’’وللا‘‘ کے مطابق رواں سال مزید Â ہزاروں یہودیوں کی اسرائیل آمد متوقع ہے۔ ان میں زیادہ تعداد شمالی امریکی ریاستوں سے ہوسکتی ہے۔
