مقبوضہ بیت المقدس- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوجیوں نے مسجدالاقصی کے داخلہ دروازوں کو بند کر کے اسے مکمل محاصرے میں لے لیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس کے ادارہ اوقاف نے کہا ہے کہ صیہونی فوجی، مسجدالاقصی میں موجود نمازیوں کو بھی مسجدالاقصی سے باہر آنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔صیہونی فوجیوں کا دعوی ہے کہ کچھ فلسطینی نوجوانوں نے مسجدالاقصی پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں پر پتھر مارے ہیں اور جب تک ان افراد کو گرفتار نہیں کر لیاجاتا اس وقت تک مسجد الاقصی کے دروازے کھولے نہیں جائیں گے۔
مسجد الاقصی کو جو اسلامی و فلسطینی علامت ہے، صیہونی فوجی اور یہودی آبادکار اکثر اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔
صیہونی فوجیوں اور یہودی آبادکاروں کے حملوں کا مقصد بیت المقدس کے اسلامی و عیسائی تشخص کو ختم کرکے صیہونی علامتیں قائم کرنا ہے۔