مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں ایک تھینک ٹینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی کے مہینے میں اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں 3156 صہیونی آباد کاروں نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کی۔
Â
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق القدس اسٹڈی سینٹر کے شعبہ اسرائیلیات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی کے مہینے میں مجموعی طور پر 3156 عبادت کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ انمیں 2649 صہیونی آباد کار، 92 فوجی، 26 انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران، 30 پولیس اہلکار،405 صہیونی طلباء، 11 اسرائیلی ÂÂ آثارقدیمہ کے ماہرین اور 33 ہزار 536 عام سیاح قبلہ اوّل میں داخل ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق مئی کے مہینے کے دوران اسرائیل میں صہیونی مذہبی تہواروں کے ساتھ ساتھ بیت المقدس پر قبضے کے 50 سال پورے ہونے کی مناسبت سے بھی تقریبات منعقد کی گئیں۔ اس دوران مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں ہزاروں صہیونی قبلہ اوّل میں داخل ہوئے۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس مئی میں 850 صہیونی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے تھے۔ صہیونی آباد کاروں کے قبلہ اوّل پر دھاووں کے دوران اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جاتی رہی ہے۔
