مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں تاریخی باب العامود کے مقام پر اسرائیلی پولیس اہلکار نے ایک فلسطینی بچے کو اپنی گاڑی تلے روند کر شدید زخمی کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک اسرائیلی پولیس اہلکار نے فلسطینی بچے کو اپنی گاڑی تلے روندا اور خود فرار ہوگیا۔ گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی بچے کو ایمبولینس کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔خیال رہے کہ فلسطینی صہیونی آباد کاروں، فوجیوں اور صہیونی پولیس اہلکاروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو دانستہ طور پرگاڑیوں تلے کچلنے کے واقعات معمول کا حصہ ہیں۔ آئے روز اس غرب اردن اور بیت المقدس میں اس طرح کی خبریں آتی ہیں۔
