الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی آباد کاروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہررام اللہ میں ایک فلسطینی شہری کا زیتون کا باغ اجاڑ ڈالا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی شرپسندوں نے رام اللہ کے نواحی علاقے ’مخماس‘ میں علی الحاج نامی ایک فلسطینی شہری کے باغ پرحملہ کیا اور باغ میں موجود زیتون کے 300 پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔فلسطینی شہری علی الحاج نے بتایا کہ صہیونی شرپسندوں نے ان کے چالیس سال پرانے باغ میں موجود سیکڑوں پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔ انہوں نے کہا یہ صہیونی آباد کاراس کی اراضی اور باغ پر قبضہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔