سلفیت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں وادی قانون کے نواحی علاقے دیر استیا میں ایک فلسطینی شہری کا زیتون کا باغ اجاڑ ڈالا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دیر استیا کے ڈائریکٹر محکمہ زراعت Â ابراہیم الحمد نے بتایا کہ صہیونی فوج نے اسرائیلی نام نہاد محکمہ تحفظ ماحولیات کی طرف سے حال ہی میں ایک فلسطینی شہری کو اپنے باغ کے 135 زیتون کے پودے تلف کرنے کا حکم دیا تھا۔ صہیونی فوج اور دیگر حکام نے گذشتہ شام وادی قانا میں باغ کا محاصرہ کرنے کے بعد اس میں موجود زیتون کے 135 پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔درایں اثناء فلسطینی تجزیہ نگارخالد معالی نے بتایا کہ وادی قانا کے اطراف میں آٹھ بڑی صہیونی کالونیاں موجود ہیں۔ مقامی فلسطینی کاشت کاروں پر وادی قانا میں اپنے کھیتوں میں کام کی اجازت نہیں دی جاتی۔ صہیونی فورسز آئے روز فلسطینی شہریوں کے باغات اور فصلوں پرآئے روز حملے کرکے انہیں تباہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔