رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام کی طرف سے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فلسطینی قانون ساز کونسل کے ایک رکن سمیت زیرحراست 46 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب محمود الحلبی نے بتایا کہ اسیران کو 2 سے 6 ماہ قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ انتطامی حراست کی سزا پانے والوں میں فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن محمد اسماعیل الطل بھی شامل ہیں جنہیں چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ اسماعیل الطل ماضی میں بھی متعدد بارقید کی سزائیں کاٹ چکے ہیں۔کلب کے مندوب محمود الحلبی نے بتایا کہ انتظامی حراست کی سزا پانے والوں میں 14 ایسے فلسطینی شامل ہیں جنہیں Â پہلی بار صہیونی زندانوں میں ڈالا گیا تھا۔ دیگر فلسطینی اسیران کی سزا میں تجدید کی گئی ہے۔