قاہرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سعودی عرب کے قومی ترقیاتی بنک کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت وزارت مالیات کے لیے 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر امداد جاری کی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصرمیں سعودی عرب کے سفیر اور عرب ممالک کے مستقل مندوب احمد قطان نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے لیے مقرر کردہ ماہانہ 30.8 ملین ڈالر کی امداد جاری کی گئی ہے۔ یہ امداد دسمبر 2016ء کے بعد سے Â ماہانہ 7.7 ملین ڈالرکے حساب سے ایک ساتھ ادا کی گئی ہے۔احمد قطان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کی امداد جاری رکھے گا۔ سیاسی اقتصادی اور انسانی شعبوں میں فلسطینیوں کی ہرممکن مدد جاری رکھی جائے گی۔