رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) نے کل سوموار کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم صہیونی کالونیوں میں توسیع اور مزید آباد کاری کے لیے 57 ملین شیکل کے خطیر بجٹ کی منظوری دی ہے
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے جنرل ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق کنیسٹ کی مالیاتی کمیٹی کے اجلاس میں دو الگ الگ مدات میں غرب اردن میںصہیونی کالونیوں کے لیے مجموعی طور پر ستاون ملین شیکل کے بجٹ کی منظوری دی۔
رپورٹ کے مطابق غرب اردن کی صہیونی کالونیوں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ومرمت کے لیے 27 ملین شیکل کی رقم کی منظوری دی۔ یہ رقم ان کالونیوں کے لیے صہیونی ریاست کی طرف سے تحفہ ہے۔
اس کے علاوہ کنیسٹ نے صہیونی کالونیوں میں چلنے والی بسوں کی حفاظت اور دیگر سفری سہولیات کے لیے 30 ملین شیکل کی رقم کی منظوری دی۔