رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزارت حج اور مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن سے 20 ہزار فلسطینی شہریوں کی رواں سال حج کے لیے رجسٹریشن کی گئی ہے۔ تاہم عازمین حج کی فہرست کو حتمی شکل دینے کے لیے قرعہ اندازی جلد کی جائے گی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی سیکرٹری حج و عمرہ حسام ابو الرب نے بتایا کہ رواں سال حج کے لیے رجسٹریشن کرانے والے شہریوں کی تعداد میں ماضی کی نسبت اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر 300 فلسطینی سوسائٹیوں سے حج کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔فلسطینی عہدیدار کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے عازمین حج کے لیے رجسٹریشن جلد شروع کی جائے گی۔ توقع ہے کہ غرب اردن کی طرح غزہ کی پٹی سے بھی عازمین حج کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں حسام ابو الرب نے کہا کہ غرب اردن Â میں حج کوٹہ مختلف علاقوں کی نسبت سے جاری کیا گیا ہے۔ حج پروٹوکول کے مطابق شمالی اضلاع سے 62 فی صد کے ساتھ 4092 عازمین حج، جنوبی اضلاع سے38 فی صد کے ساتھ 2508 عازمین حج کو لیا جائے گا۔
اس سال 20 فی صد عازمین حج کی تعداد میں اضافے کی ایک وجہ توسیع حرم کی وجہ سے حجاج کی تعداد کم کرنے کے سعودی منصوبے کی تکمیل کے بعد اس پابندی کا اٹھایا جانا بھی شامل ہے۔