مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی فوج نے جبل المکبر کالونی میں ایک شہید فلسطینی شہری فادی قنبرکے مکان کا مسلح اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سیمٹی بلاک کے ذریعے محاصرہ کرلیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی بیت المقدس میں جبل المکبر کالونی میں صہیونی فوج نے جگہ جگہ ناکےلگا کر فلسطینیوں کو شہید فادی قنبر کے گھرکی طرف آنے سے روک دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی بھاری نفری مشین گنوں سے لیس پولیس کی گاڑیوں نے Â شہید فادی قنبرکے مکان کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ اس کے علاوہ شہید کے گھر کے باہر چاروں اطراف میں سیمٹ کے بھاری بھرکم بلاک کھڑے کیے گئے ہیں۔
زمینی نگرانی اور محاصرے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی جاسوس طیاروں کی مدد سے فضائی نگرانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
صہیونی فوج کی طرف سے شہید کے مکان کو Â سیل کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہید کے والد القنبر اور اس کے بھائی منذر کو حراست میں لینے کے بعد ’المسکوبیہ‘ حراستی مرکز میں ڈال دیا گیا ہے۔
اس وقت گھر میں شہید کی اہلیہ اور اس کے چار بچے موجود ہیں۔ بڑے بیٹے کی عمر سات سال جب کہ سب سے چھوٹا نو ماہ کا ہے۔
خیال رہے کہ 28 سالہ فادی القنبر کو اسرائیلی فوج نے جنوری میں بیت المقدس کے جنوبی قصبے صور باہر میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔