رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج فلسطینی اسیر محمود علی سعادہ نے گذشتہ بارہ دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 41 سالہ علی سعادہ کا تعلق غرب اردن کے نابلس شہر میں حوارہ قصبے سے ہے۔ انہوں نے بارہ روز قبل انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔کلب برائے اسیران کے مطابق اسیر سعادہ کو اسرائیلی فوج نے 36 روز تک ’الجلمہ‘ حراستی مرکز میں پابند سلاسل رکھا جہاں اسے ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ سعادہ 16 فروری 2017ء سے اسرائیلی زنداں میں قید ہیں۔