غزہ- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے Â ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق Â بدھ کو علی الصباح جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ گولہ باری کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ادھر فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طبی عملے نے اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں ایک شہید کا جسد خاکی اور دو زخمی اسپتال منتقل کیے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت 18 سالہ یوسف شعبان ابو عاذرہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی میت یوسف النجار اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ دو زخمیوں کو بھی اسی اسپتال لایا گیا ہے۔ ان کے جسم گولوں کے شیل لگنےسے زخمی ہوئے ہیں۔
انسانی حقوق کے ذرائع نے ہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی رفح میں الشوکہ کے مقام پر پندرہ گولے داغے، اس دوران اسرائیلی فوج کے جاسوس طیارے بھی فضاء میں پروازیں کرتے رہے۔