غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی جہاد نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے جماعت کے سیکرٹری جنرل رمضان شلح پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تھی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جماعت کے سیکرٹری جنرل رمضان شلح پر قاتلانہ حملے کی کسی خبر کا علم نہیں اور نہ ہی ایسا کوئی واقعہ ہوا ہے۔اسلامی جہاد کے شعبہ اطلاعات ونشریات کے ذمہ دار داؤد شہاب کا کہنا ہے کہ رمضان شلح پر قاتلانہ حملے کی خبریں صہیونی دشمن اور اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنٹوں کی پھیلائی افواہیں ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔
خیال رہے کہ بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق خبر دی تھی کہ اسلامی جہاد کے رہنما رمضان شلح پر بیروت دورے کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا تاہم اس حملے میں وہ محفوظ رہے تھے۔