مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ دفاع نے فوج کو جدید ترین بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں سے لیس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پانچ سال قبل اسرائیلی حکومت نے بجٹ کی قلت کے باعث فوج کو جدید ترین ڈرون کی فراہمی کا فیصلہ روک دیا تھا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے کثیر الاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فوج کو جلد ہی جدید ترین خصوصیات اور جنگی صلاحیتوں کے حامل Skylark-3 ڈرون طیاروں سے لیس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ڈورن طیارے پہلی فرصت میں’آسمانی شاہ سوار‘ نامی یونٹ کو فراہم کیے جائیں گے۔ یہ ڈرون طیارے فضاء میں طویل وقت تک کھڑے رہنے۔
جدید ترین کیمروں سے لیس اور درجہ اول کی انٹیلی جنس معلومات کی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ یہ ڈرون طیارے سراغ رسانی کے ساتھ ساتھ جنگی مقاصد اور حملوں کے لیے بھی استعمال کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ’اسکائی لارک‘ ڈرون طیارے اسرائیل کی دفاعی اسلحہ ساز کمپنی ’البیط‘ نے تیار کیے ہیں جسے ’آسمانی سوار‘ یونٹ کو فراہم کیا جائے گا۔ یہ یونٹ اس سے قبل Skylark-1 بھی استعمال کرتی ہے۔