مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین کے مقبوضہ کنارے کے شہروں میں یہودی آباد کاری کے ایک وسیع منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت فلسطینی شہروں میں یہودی آباد کاروں کے لیے 3 ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تین میں سے دو ہزار مکانات کی فوری تعمیر کا حکم دیا گیا ہے جب کہ ایک ہزار مکانات کی تعمیر کا کام بعد میں شروع کیا جائے گا۔وزیر دفاع لائبرمین کا کہنا ہے کہ ہم یہودا اور سامرا (غرب اردن اوراندرون فلسطین) میں ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہودا اور السامریہ میں تمام یہودی آباد کاروں کو مساوی اور جدید ترین سہولتیں کے لیے پرعزم ہیں Â اور فلسطین کے تمام علاقوں میں یہودی آباد کاری کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے بعد فلسطین میں یہودی آباد کاری کے بڑے پیمانے پر منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ ایک ہفتہ پیشتر اسرائیلی حکومت نے غرب اردن میں 2500 Â گھروں کی تعمیر کی منظوری دی تھی جب کہ بیت المقدس میں بھی سیکڑوں مکانات کی تعمیر کی منظوری دی جاچکی ہے۔