فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز نفحہ جیل میں قیدیوں اور انتظامیہ کے درمیان کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب دسیوں یہودی فوجیوں اور جیل کے سیکیورٹی اہلکاروں نے قیدیوں پر دھاوا بول دیا۔ اس وقت قیدی کھانا کھا رہے تھی۔ صہیونی فوجیوں نے قیدیوں کے آگے رکھا کھانا بھی الٹ دیا اور کئی قیدیوں کی نیم عریاں کرکے ان کی تلاشی لی گئی۔
ایک اسیر نے انسانی حقوق کے مندوب کو بتایا کہ اسرائیلی فوج اور ڈورر، الیماز اور الماسٹاڈا یونٹوں کے کمانڈوز کی بھاری تعداد نے جیل کے وارڈ 12 میں موجود قیدیوں کو زدو کوب کیا اور ان کھانا بھی الٹ دیا گیا۔ اس واقعے پر جیل بھرمیں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور اسیران نے صہیونی فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔ کشیدگی اس حد تک بڑھ گئی کی قیدیوں نے جیل کے ایک کمرے کو آگ لگا دی۔