مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ شام مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان نے تیزی رفتار کار سے یہودی فوجیوں کو کچلنے کی کوشش کی تھی تاہم اس واقعے میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام بیت المقدس کے شمال مشرق میں قائم ’حزما‘ چیک پوسٹ پر سے گذرتے ہوئے ایک فلسطینی نے اپنی کار تلے یہودی فوجیوں کو کچلنے کی کوشش کی تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کی کار پر فائرنگ کی Â مگر وہ کار کوتیزی کے ساتھ بھگا کر لے گیا۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مشکوک کار کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم اس کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔