مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یہودی شرپسندوں نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ’عقبہ الخالدیہ‘ کے مقام پر واقع ایک فلسطینی دکان پر قبضہ کرلیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہودی شرپسندوں نے پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں ’نورہ صب لبن‘ فلسطینی خاندان کی ملکیتی دکان پر دھاوا بولا اور اس میں توڑپھوڑ کے بعد دکان پر قبضہ کرلیا۔دکان کے مالک رافت صب لبن نے بتایا کہ منگل کے روز علی الصباح یہودی شرپسندوں کی ایک ٹولی نے ان کے گھر سے متصل دکان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ یہودی آباد کار دکان کی دیوار توڑ کراندر گھسے۔ انہوں نے بتایا کہ دکان کئی سال سے خالی اور بند پڑی ہے اور یہودی متعدد بار اس پرقبضے کی کوشش کرچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دکان کی ملکیت کا Â کیس اسرائیلی سپریم کورٹ میں زیرسماعت رہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل اسرائیلی عدالت نے حکم دیا تھا کہ دکان کے مالک اس دکان کو 10 سال تک اپنے پاس رکھیں اور اس کے بعد اسے یہودی آباد کاروں کے حوالے کردیا جائے۔
رافت لبن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس اور بارڈر فورسز ان کی املاک پر یہودیوں کے قبضے میں معاونت کررہی ہیں۔ یہودی شرپسند پرانے بیت المقدس شہر میں املاک کے فلسطینی مالکان کو ان کی جائیدادوں سے محروم کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔ Â ان سازشوں میں اسرائیلی پولیس، حکومت اور صہیونی عدالتیں بھی برابر کی شریک ہیں۔