مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا ہے کہ رواں سال (آئندہ موسم حج) کے دوران غرب اردن اور غزہ کی پٹی سے 6600 فلسطینی فریضہ حج ادا کریں گے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور الشیخ یوسف ادعیس نے سوموار کے روز ایک بیان میں بتایا کہ اس بار 20 فی صد فلسطینی حجاج کرام میں اضافہ متوقع ہے کیونکہ سعودی حکومت نے مسجد حرام کی توسیع کے منصوبے کی تکمیل کے بعد غیرملکی حجاج کرام کی تعداد میں کمی کا فیصلہ واپس لے لیے لیا ہے۔الشیخ یوسف ادعیس کا کہنا تھا کہ فلسطینی انتظامیہ رواں سال عازمین حج کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے آج ہی سے اقدامات کررہی ہے۔ اس سلسلے میں سعودی حکام سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔