غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ کے شمالی علاقے خان یونس میں ایک سرنگ منہدم ہونے کے نتیجے میں حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عزالدین القسام بریگیڈ نے 22 سالہ یوسف عصام ال آغا کی حادثے میں شہادت پر شدید غم اور رنج کا اظہار کیا ہے۔القسام بریگیڈز نے اپنے شہید جنگجو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے اپنی زندگی اور روح مقبوضہ فلسطین کی آزادی کے لئے قربان کردی۔
القسام بریگیڈز نے ایک بار پھر اس عہد کا اظہار کیا کہ فلسطینی مزاحمت کار تمام تر محاصروں اور کریک ڈائون کے باوجود اسرائیل کے گلے کا کانٹا بن کر رہیں گے۔
اس موقع پر القسام نے شہید کے گھر والوں سے نوجوان کی وفات پر تعزیت بھی کی۔