ناصرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پارلیمنٹ کنسیٹ کے دو دائیں بازو کے ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی یہودی بستی معالیہ ادومیم کے بیت المقدس کے ساتھ الحاق کا بل ووٹنگ کے لئے وزارتی ملاقات میں پیش کریں گے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ممبران کنیسٹ بزالیل سموٹریک اور یوف کیش نے اس بل کی تجویز پیش کی ہے۔سموٹریک اور کیش نے امریکا میں انتظامیہ کی تبدیلی کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل کی یہودیوں کی نام نہاد مقامات مقدسہ پر اسرائیلی تسلط بڑھانے کا مطالبہ کیا۔