مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بارڈر فورسز اور فوجیوں نے جنوبی بیت المقدس میں ’’مزموریا‘‘ فوجی چیک پوسٹ سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی ناکام کوشش کی تھی مگر اس کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی نیوز ویب پورٹل ’ 0404‘ نے فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فوج نے مزموریا چیک پوسٹ کے قریب سے ایک مشتبہ فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے جس کے قبضے سے تین چاقو برآمد کیے گئے ہیں۔
عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق گرفتار فلسطینی نوجوان کو تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا حراست میں لیے گئے فلسطینی نوجوان کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔
فلسطینی ذرائع نے زیرحراست نوجوان کی شناخت صالح داؤد الرجبی کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 24 سال بتائی جاتی ہے۔ اس دوران صہیونی فوج نے 11 سالہ فلسطینی بچے رامز رامی الجعبری Â پروحشیانہ تشدد کیا۔