فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان مکانات کی منظوری حالیہ ایام میں دی جانا تھی مگر امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف خطاب کے بعد ان مکانات کی منظوری کا عمل روک دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اپنی ایک حالیہ تقریر میں فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کا دفاع کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں میں یہودی بستیوں Â کی تعمیر و توسیع عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ذرائع کے مطابق صہیونی بلدیہ ’راموت شلومو‘ کالونی میں 170 مکانات کی تعمیر کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ راموت کالونی میں 220 مکانات اور ایک یہودی معبد کی تعمیر کی تیاری کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی ریاست کی بلدیہ بیت المقدس شہر میں ہزاروں نئے مکانات کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے۔ سنہ 2016ء کے دوران صہیونی بلدیہ نے بیت المقدس میں 5600 نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس پر عالمی برادری کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔