طوباس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں قید ایک فلسطینی اسیر مجاھد رمزی رسمی صادق ابو خضر بشارات اسیری کے 15 سال مکمل کرنے کےبعد 16 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 33 سالہ خضر بشارات 8 جنوری 2017ء کو اسیری کے 16ویں سال میں داخل ہوئے۔ اسیر رمزی 8 Â جنوری 2002ء کو حراست میں لیا اور 17 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ صہیونی عدالت میں اسیر بشارات کے خلاف اسلامی جہاد کے ساتھ تعلق کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔یاد رہے کہ اسیر رمزی بشارات 10 اکتوبر 1985ء کو غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں طمون قصبے میں پیدا ہوئے۔ وہ اس وقت اسرائیل کی جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید ہیں۔