فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی ویب سائیٹ پر بتایا کہ اتوار کی شام کو بیت المقدس میں اسرائیلی پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ایک فلسطینی کار ڈرائیور نے اپنی کار اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور10 زخمی ہوئے ہیں جب کہ عبرانی ٹی وی 7 کے مطابق کار کی ٹکر سے کم سے کم 15 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
عبرانی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ بیت المقدس میں جبر مکبر کے مقام پر پیش آیا۔ اسرائیلی فوج نے حملہ آور فلسطینی کو گولی مار دی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا وہ شہید ہوگیا ہے یا نہیں۔
عبرانی اخبار’اسرائیل ھیوم‘ کی ویب سائیٹ کے مطابق زخمی ہونے والے تمام Â افراد اسرائیلی فوجی ہیں۔