فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزارت داخلہ کی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے تازہ فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت نے ’رمات شلومو‘ میں 192 اور ’رموت‘ میں مشرقی بیت المقدس میں 136 مکانات اور بیت حنینا میں 8 مکانات کو جلد ازجلد تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ادھر سلامتی کونسل میں فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف قرار مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ادارے’رائیٹرز‘نے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ مصر نےقرار داد پر صلاح مشورے کے لیے اسے پیش کرنے سے روکا ہے۔ دوبارہ اس قرارداد پر کب رائے شماری ہوگی اس پر فیصلہ کب کیا جائے گا۔