• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوجی اڈے پرحملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 8 فلسطینی گرفتار

اتوار 11-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5295
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے صہیونی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک خبر کی تفصیلات شائع کی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس سے ایک فلسطینی مزاحمتی سیل حراست میں لیا ہے جو اسرائیلی فوج اور تنصیبات پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ پکڑے گئے فلسطینیوں کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے ساتھ ہے۔ ان فلسطینیوں کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ ایک فوجی اڈے پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح اور صور باھر کے مقامات سے حراست میں لیا گیا۔

اسرائیل کے عبرانی نیوز چینل 7 کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی اڈے پرحملوں میں ملوث 8 رکنی سیل 2015ء میں قائم کیا گیا تھا۔ اس گروپ میں بیشتر کم عمر لڑکے شامل ہیں جنہیں فائرنگ سمیت دیگر مزاحمتی طریقوں کی تربیت دی گئی تھی۔

صہیونی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی بیت المقدس میں عبرانی یونیورسٹی کے قریب جبل المطلع میں قائم فوجی کیمپ پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ تاہم ان کی کارروائی سے قبل ہی انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

گرفتار کیے گئے فلسطینی اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری اور پٹرول بم حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوجی اڈے پرحملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 8 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.