• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 14 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

آباد کاری بارے نئی امریکی انتظامیہ سے ہم آہنگی پیدا کرنے پر زور

ہفتہ 19-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5081
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے معاملے میں اسرائیل کو ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں بننے والی نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کو فلسطینی علاقوں میں توسیع پسندانہ سرگرمیوں کے معاملے میں اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمیں نئی امریکی انتظامیہ سے ہم آہنگی کے بغیر یہودی آباد کاری کی کسی اسکیم پر کام نہیں کرنا چاہیے۔ ایسی اقدام سے گریز کرنا ہوگا جس سے امریکی انتظامیہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ تاہم امریکی انتظامیہ کو اعتماد میں لے کر یہودی آبادکاری کی جاسکتی ہے۔

لائبرمین کا کہنا تھا کہ ہمیں زمین پر یہودی آباد کاری کے وسیع پیمانے پر منصوبے شروع کرنے کے بجائے  سیاسی میدان میں امریکا اور دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا۔ اگر امریکا اور دوسرے اتحادی ممالک کے ساتھ ہم آہنگی پیدا ہوجائے تو  یہودی آباد کاری پر کوئی تنازع پیدا نہیں ہوگا۔

ادھر دوسری جانب اسرائیلی رکن کنیسٹ اور سابق وزیرخارجہ ’زیپی لیونی‘ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادیوں کے باہر آباد کاری جاری رکھنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے یہودی کالونیوں کو آئینی حیثیت دینے کی کوششوں پر بھی تنقید کی اور کہا اس طرح کے اقدامات سے اسرائیل کو عالمی عدالت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.