فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں ہونے والے ذہنی صلاحیت کی جانچ کے مقابلے میں دنیا بھر کے 80 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 4 ہزار طلباء طالبات نے شرکت کی۔
فلسطینی وزیر تعلیم صبری صیدم نے ایک بیان میں کہا کہ ذہنی صلاحیت کے مقابلے میں فلسطینی طلباء نے دوسری اور چوتھی پوزیشنیں حاصل کرکے فلسطینی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ مقابلے میں فلسطینی طالب علم سدین سری نے دوسری Â جب کہ عدی زعبی اور عدی شاہین نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ایک دوسرے مقابلے میں فلسطین کے ایک اسکول نے مطالعہ کتب میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے فلسطینی قوم کے ذوق مطالعہ پر مہر تصدیق ثبت کردی تھی۔
