مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی شہری کو ایک صہیونی فوجی کو چاقو حملے میں زخمی کرنے کے جرم میں سترہ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجی عدالت کی طرف سے گذشتہ روز زیر حراست 29 سالہ فلسطینی سعید قمبر کو صہیونی فوج کو چاقو سے زخمی کرنے کے جرم میں سترہ سال قید اور 50 ہزار شیکل ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔صہیونی فوج کا دعویٰ ہے کہ سعید قمبر نے تین بار اسرائیلی فوجیوں پر قاتلانہ حملوں کی کوشش کی ہے تاہم وہ آخری مرتبہ ایک اسرائیلی فوجی کو چاقو سے حملے میں زخمی کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
